ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کشمیر:طلباء نے پلوامہ کالج میں برہان کا پوسٹرلگایا، پولیس پر کیا پتھراؤ

کشمیر:طلباء نے پلوامہ کالج میں برہان کا پوسٹرلگایا، پولیس پر کیا پتھراؤ

Mon, 01 May 2017 21:08:35    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کشمیر میں بگڑے حالات کے درمیان پیر کو پلوامہ کالج میں برہان وانی کے پوسٹر لگائے گئے۔طلباء نے پلوامہ ڈگری کالج کے ایڈمنسٹرٹیو بلاک پر برہان وانی کا پوسٹر لگایا۔پوسٹر لگانے کے بعد طلباء اور پولیس کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی۔ دو دن کی تعطیلات کے بعد پیر کو پلوامہ ڈگری کالج دوبارہ کھلا، طلباء نے پہلے کالج کے ایڈمنسٹرٹیو بلاک پر حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کا پوسٹر لگایا اور پھر پولیس پر پتھر اؤ کیا، کچھ دیر بعد طلبا ء نے کالج سے باہر آکر شہر میں دیگر پتھربازوں کے ساتھ پولیس کی گاڑیوں پر پتھر بازی کی۔پتھربازوں کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس چھوڑا۔برہان کے پوسٹر کے علاوہ پلوامہ ڈگری کالج کے کیمپس میں پاکستان اور آئی ایس آئی ایس کے پرچم بھی لہرائے گئے۔گزشتہ سال جولائی میں فوج نے ایک آپریشن میں حزب المجاہدین کے پوسٹر بوائے اور سینئر کمانڈر برہان وانی کوہلاک کردیا تھا۔برہان وانی کی ہلاکت کے بعد سے ہی وادی میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، برہان کے سر پر 10لاکھ کا انعام تھا، وہ جنوبی کشمیر کے ترال کا رہنے والا تھا۔
 


Share: